بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی صدر مایاوتی نے اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش
یادو کی قیادت میں کل نکالی گئی وکاس رتھ یاترا پر طنز کرتے
ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے اگر واقعی ترقی کے کاموں میں دلچسپی دکھائی
ہوتی توانہیں رتھ یاترا نکالنے کی
ضرورت نہیں پڑتی۔ محترمہ مایاوتی نے آج یہاں کہا کہ کسی بھی حکومت کی پہچان اس کے کام سے
ہوتی ہے جبکہ وزیراعلی اکھلیش یادو کو لوگ صرف ترقی کے دعوے کرنے کےلئے
جانتے ہیں۔ صرف سنگ بنیاد رکھنے اورآدھے ادھورے کاموں کا افتتاح کرنے کو ترقی نہیں کہا جاسکتا۔